مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں دوخود کش حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 27 افراد تک پہنچ گئی ہے جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بغداد میں خودکش بمبار نے مصروف اور معروف آئس کریم پارلر پر خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور60 زخمی ہوگئے جب کہ دوسرا خود کش حملہ دریائے دجلہ کےقریب واقع پینشن اور ریٹائرمنٹ آفس کےقریب ہوا جہاں لوگوں کا پہلے سے ہی بہت رش تھا، حملے میں 11 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ داعش دہشت گرد عراقی فوج کے ہاتھوں اپنی تاریخی شکست کا انتقام عراق کے عام افراد سے لے رہے ہیں جو ان کی بزدلی اور شکست کا مظہر ہے۔
اجراء کی تاریخ: 31 مئی 2017 - 00:37
عراق کے دارالحکومت بغداد میں دوخود کش حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 27 افراد تک پہنچ گئی ہے جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔