مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں برف کی ایک سل پر شروع ہونے والےجھگڑے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی کے مطابق برف کی سل پر ہونے والے تنازع میں ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ واقعہ ننگر ہار کے ضلع چاپر ہار میں پیش آیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ لالمانی کے علاقے میں برف کی سل پر ملا رقیب اور سید ملا جان کے اہل خانہ کے درمیان تنازع کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جس کے نتیجے میں ملا رقیب کے خاندان کے 3 مرد ہلاک ہوئے جبکہ ملا سید جان کے خاندان کی ایک خاتون بھی ہلاک ہوگئیں۔اطلاعات کے مطابق واقعے کا اصل ذمہ دار فرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جبکہ اس کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔
اجراء کی تاریخ: 30 مئی 2017 - 00:52
افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں برف کی ایک سل پر شروع ہونے والےجھگڑے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔