برطانیہ میں سکیورٹی خدشات کے باعث ٹرینوں میں پولیس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں سکیورٹی خدشات کے باعث ٹرینوں میں پولیس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس نے مانچسٹر دھماکے کے بعد ممکنہ کارروائی کے پیش نظر برطانوی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹرینوں میں پولیس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مانچسٹر دھماکے کے بعد کسی ممکنہ کارروائی کے پیش نظر کیا گیا ہے تاہم مسلح پولیس افسران ریل گاڑیوں میں تعینات ہوں گے ۔