مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے امریکہ اور برطانیہ کو ناقابل اعتماد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ کو اب اپنے فیصلے خود کرنا ہوں گے۔جرمن شہر میونخ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر نے کہا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے ’بریگزٹ‘ اور ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد سے امریکہ اور برطانیہ یورپ کے قابل اعتماد ساتھی نہیں رہے۔ یورپ کو اب اپنے فیصلے خود کرتے ہوئے اپنی قسمت کو اپنے ہاتھوں میں لینا ہو گا کیونکہ اب دوسرے ممالک پر انحصار کا وقت گزر گیا۔
اجراء کی تاریخ: 29 مئی 2017 - 11:40
جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نےامریکہ اور برطانیہ کو ناقابل اعتماد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ کو اب اپنے فیصلے خود کرنا ہوں گے۔