مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی پولیس نے مانچسٹر ارینا کے داعش دہشت گرد تنظيم سے منسلک وہابی خود کش حملہ آور سلمان عبیدی کی سی سی ٹی وی میں ضبط تصاویر جاری کر دی ہیں ۔
گذشتہ پیر کو ہونے والے اس حملے میں 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔حملے کے بعد سے دہشت گردی کے شبہ میں 14 جگہوں کی تلاشی لی جا رہی ہے اور اب تک 11 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق گریٹر مانچسٹر پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حملہ آور کی 18 مئی کے بعد کی حرکتوں کی معلومات دیں کیونکہ پولیس کے مطابق عبیدی اسی دن برطانیہ واپس آئے تھے۔