مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کی ائر لائن کمپنی برٹش ائرویز نے کمپیوٹر نظام میں خرابی کے باعث 2 ہوائی اڈوں سے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں جس کے باعث سینکڑوں مسافر وں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ کی برٹش ایئر ویز نے لندن کے ہیتھرو اور گیٹ وِک کے ہوائی اڈوں سے اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ ایئر لائن کے مطابق یہ پروازیں کمپنی کے کمپیوٹر سسٹم میں بڑی خرابی کے باعث منسوخ کی گئیں۔ ان پروازوں کی منسوخی کے بعد لندن کے ان دونوں بڑے ہوائی اڈوں پر بہت بڑی تعداد میں مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں۔ برٹش ایئر ویز نے مسافروں کو دوسرے ایئر پورٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق تکنیکی خرابی کو جلد از جلد دور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 28 مئی 2017 - 00:54
برطانیہ کی ائر لائن کمپنی برٹش ائرویز نے کمپیوٹر نظام میں خرابی کے باعث 2 ہوائی اڈوں سے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں جس کے باعث سینکڑوں مسافر وں کو پریشانی کا سامنا ہے۔