مہر خبررساں ایجنسی نے ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی خفیہ اداروں کے مطابق برطانیہ میں 23 ہزار خطرناک انتہا پسند موجود ہیں جو کسی بھی وقت دہشت گردانہ کارروائی انجام دے سکتے ہیں۔ یہ اظہارات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب برطانوی خفیہ اداروں پر مانچسٹر واقعہ کے بعد شدید تنقید کی جارہی ہے۔ پولیس نے 3 ہزار خطرناک دہشت گردوں سے تفتیش بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ مانچسٹر میں داعش دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ایک دہشت گرد نے خودکش محلے میں 22 افراد کو ہلاک اور 59 کو زخمی کردیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 27 مئی 2017 - 13:55
برطانوی ذرائع کے مطابق برطانیہ میں 23 ہزار خطرناک انتہا پسند موجود ہیں۔