مصری فضائیہ نے لیبیا کے مشرق میں قبطی عیسائیوں کے قافلہ پر حملہ کرنے والے وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانے پر شدید بمباری کی ہے اس بمباری کے نتیجے میں وہابی دہشت گردوں کے کئی کیمپ تباہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری فضائیہ نے لیبیا کے مشرق میں  قبطی عیسائیوں کے قافلہ پر حملہ کرنے والے وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانے پر شدید بمباری کی ہے اس بمباری کے نتیجے میں وہابی دہشت گردوں کے کئی کیمپ تباہ ہوگئے ہیں۔ مصری صدر کا کہنا ہے کہ مصری فضائیہ نے لیبیا کے مشرق میں وہابی دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔ مصری صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کو تربیت فراہم کرنے والے مراکز پر حملوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ جو ممالک دہشت گردوں کو ہتھیار اور مالی مدد فراہم کرتے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔