مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی شہر مانچسٹر میں داعش نے ایک کنسرٹ میں خودکش حملہ کیا جس میں 22 افراد ہلاک ہوگئے جس کے جواب میں برطانیہ نے شام میں داعش کے ٹھکانے پر میزائل داغا ہے جبکہ اس سے قبل برطانیہ شام میں بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے داعش کی بھر پور حمایت کررہا تھا۔ برطانوی میزائلوں پر یہ فقرہ درج ہے کہ " مانچسٹر کی طرف سے داعش کے لئے پیار" ۔ ذرائع کے مطابق یہ میزائل بحرین میں برطانوی فوجی اڈے سے داغے گئے ہیں برطانیہ کے خلیج فارس کے کئی ممالک میں فوجی اڈے قائم ہیں۔ جہاں سے وہ اسلامی ممالک میں عدم استحام پیدا کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور خلیجی عرب ریاستوں کا امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ قریبی تعاون ان کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف دشمنی کا مظہر ہے۔
اجراء کی تاریخ: 27 مئی 2017 - 01:54
برطانوی شہر مانچسٹر میں داعش نے ایک کنسرٹ میں خودکش حملہ کیا جس میں 22 افراد ہلاک ہوگئے جس کے جواب میں برطانیہ نے شام میں داعش کے ٹھکانے پر میزائل داغا ہے جبکہ اس سے قبل برطانیہ شام میں بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے داعش کی بھر پور حمایت کررہا تھا۔