مصر کے صوبے مینیا میں وہابی دہشت گردوں نے قبطی عیسائیوں کی بس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صوبے مینیا میں وہابی دہشت گردوں نے قبطی عیسائیوں کی بس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی بس قبطی عیسائیوں کو لے کر جنوبی قاہرہ کی ایک خانقاہ کی جانب جا رہی تھی۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کابینہ کا ہنگآمی اجلاس طلب کرلیا ہے عینی شاہدین کے مطابق قبطی عیسائیوں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ مینیا کے مغربی علاقے میں واقع سینٹ سیموئل کی خانقاہ میں عبادت کے لیے جارہے تھے۔ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے خانقاہ کی جانب جانے والی سڑک پر ان کی بسیں روک کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ دہشت گردوں نے فوجی وردیاں پہن رکھی تھیں۔ ادھر روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اس حملے کیم ذمت کرتے ہوئے مصری صدر السیسی اور مصری قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔