مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں حملے میںم لوث وہابی دہشت گرد سلمان عبیدی کے گھر سے برطانوی پولیس نےبھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ مانچسٹر حملے کے بعد پولیس کی مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاررائیاں جاری ہیں۔وگن میں مشکوک پارسل کی موجودگی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کیا گیا۔ علاقے کی تلاشی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق مانچسٹر حملے سے بتایا جارہا ہے۔
برطانوی میڈیا نے ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں مانچسٹر ارینا میں دھماکہ کرنے والا سلمان عبیدی اپنے گھر سے کچے کے ڈبے باہر لاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب مانچسٹر حملے کے بعد برطانیہ بھر میں سکیورٹی بھی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔لندن میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔سلمان کے چھوٹے بھائی ہاشم عبیدی اور والد رمضان عبیدی کو بھی لیبیا میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سلمان عبیدی کے باپ القاعدہ کے رکن بتائے جاتے ہیں۔ سلمان عبیدی کے خودکش حملے ميں22 برطانوی شہری ہلاک اور 59 زخمی ہوگئے تھے۔ برطانیہ ہی وہ ملک ہے جس نے اسلام کو بدنام کرنے کے لئے وہابیوں کی داغ بیل ڈالی تھی۔
اجراء کی تاریخ: 26 مئی 2017 - 13:10
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں حملے میںم لوث وہابی دہشت گرد سلمان عبیدی کے گھر سے برطانوی پولیس نےبھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔