مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کی انسانی حقوق کی تنظیم کے سربراہ نے بحرین کے مذہبی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر آل خلیفہ کے بہیمانہ اور وحشیانہ حملے کے بعد انکی صورتحال کے بارے میں سخت تشویش کا اظہارکیا ہے۔ بحرین کی انسانی حقوق تنظیم کے سربراہ باقر درویش نے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے حملے کے بعد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے جان کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔ اس نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کا رابطہ منطقع کردیا ہے۔ آل خلیفہ حکومت نے اس سے قبل آیت اللہ شیخ عیسی قاسم پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے ایک سال قید کی سزا سنائی تھی جس پر عمل تین سال تک معطل کردیا گیا تھا ، آل خلیفہ حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو تین ملین دینار کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیا اور دس ہزار دینا جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔
اجراء کی تاریخ: 26 مئی 2017 - 00:31
بحرین کی انسانی حقوق کی تنظیم کے سربراہ نے بحرین کے مذہبی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر آل خلیفہ کے بہیمانہ اور وحشیانہ حملے کے بعد انکی صورتحال کے بارے میں سخت تشویش کا اظہارکیا ہے۔