مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں کنسرٹ میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے کے بعد داعش نیٹ ورک سے منسلک مزید2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد اب تک حراست میں لئے گئے افراد کی تعداد 8 ہوچکی ہے۔ برطانوی پولیس نے تصدیق کر دی ہے کہ مانچسٹر میں میوزک کنسرٹ کے دوران خود کش حملہ کرنے والا سلمان عبیدی ایک دہشت گرد نیٹ ورک کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور سلمان عبیدی بھی بم بنانے کے عمل میں شریک رہا اور پولیس کو ہر اس شخص کی تلاش ہے جس نے بم بنانے میں سلمان عبیدی کی مدد کی۔پولیس نے مختلف علاقوں سے ایک خاتون سمیت 3 افراد کو حراست میں لیا تاہم خاتون کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا، جس کے بعد اب تک گرفتار کئے گئے افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ لیبیا میں مقیم سلمان عبیدی کے بھائی اور والد کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔ لیبیا کے سابق سکیورٹی افسر کے مطابق سلمان عبیدی کے والد رمضان عبیدی کا تعلق القاعدہ سے منسلک لیبیائی دہشت گرد گروہ سے رہا ہے۔ واضح رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی رات مانچسٹر میں ایک میوزک کنسرٹ کے دوران خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 22 افراد ہلاک جب کہ 59 زخمی ہوئے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 25 مئی 2017 - 14:33
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں کنسرٹ میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے کے بعد داعش نیٹ ورک سے منسلک مزید2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد اب تک حراست میں لئے گئے افراد کی تعداد 8 ہوچکی ہے۔