مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں مانچسٹر ایرینا پر حملہ کرنے والے وہابی دہشت گرد کی شناخت لیبیائی نژاد برطانوی شہری سلمان کے نام سے ہوئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حملہ آور کی شناخت لیبیائی نژاد برطانوی شہری سلمان عابدی کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق چولٹن کے علاقے سے ہے،سلمان ممکنہ دہشت گرد کے طورپربرطانوی حکام کی نظر میں تھا۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان کی عمر 22سال ہے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس کا تعلق لیبیا سے تھا،وہ لیبیا سے تعلق رکھنے والے پناہ گزین کا بیٹا تھا۔
برطانوی میڈیاکے مطابق سلمان برطانیہ میں پیدا ہوا تھا اور برطانوی شہری تھا،وہ فالوفیلڈ کے علاقے میں رہائش پذیر تھا، سلمان کے پڑوسی اس سے متعلق زیادہ معلومات نہیں رکھتے،حملہ آورسلمان عابدی لندن سےٹرین پرمانچسٹرپہنچاتھا۔
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 22 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوگئے حملے کی ذمہ داری سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 مئی 2017 - 00:09
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں مانچسٹر ایرینا پر حملہ کرنے والے وہابی دہشت گرد کی شناخت لیبیائی نژاد برطانوی شہری سلمان کے نام سے ہوگئی ہے۔