برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے مانچسٹر ایرینا میں زوردار بم دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رسشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے مانچسٹر ایرینا میں زوردار بم دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مانچسٹرارینا کے سٹی سینٹر میں امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے کا کانسرٹ جاری تھا کہ اچانک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کانسرٹ میں موجود 19 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تاہم زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دھماکے میں امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے محفوظ رہیں۔ادھر برطانوی حکام نے واقعہ کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے مانچسٹر شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور سیکیورٹی ریڈ الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔  مانچسٹردھماکے کے بعد کنزرویٹو پارٹی نے اپنی الیکشن مہم معطل کر دی جب کہ برطانوی وزیراعظم نے آج دوپہر اعلی سطح اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔