مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ مردان میں واقع عبدالولی خان یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں پولیس آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ڈی پی او مردان کے مطابق یونیورسٹی میں ہاسٹلز کے مختلف کمروں سے دو ایس ایم جیز، چار پستول، دس میگزین ،گولیاں اور منشیات برآمد کی گئی ۔
ڈی پی او کے مطابق آپریشن کے دوران آئس، شیشہ، 200 گرام چرس اور دیگر نشہ آور اشیاء بھی برآمدکی گئی ہیں۔
دوسری جانب مردان میں مشال خان کےقتل کے بعد سے بند یونیورسٹی کے مین کیمپس میں تعلیمی سلسلہ 40 روز بعد بحال ہوگیا ہے تاہم یونیورسٹی کا گارڈن کیمپس تاحال بند ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق عبد الوالی خان یونیورسٹی کھولنے کا فیصلہ سنڈیکیٹ کمیٹی کے اہم اجلاس میں کیا گیا ۔ واضح رہے کہ مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی 13اپریل کو مشال خان کے قتل کے بعد سے بند تھی۔
اجراء کی تاریخ: 22 مئی 2017 - 11:51
پاکستان کے علاقہ مردان میں واقع عبدالولی خان یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں پولیس آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔