مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے دریائے راوی کا ساڑھے دس لاکھ ایکڑ پانی روک کر خود استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔پاکستان کے اس پانی کو کشمیر اور بھارتی پنجاب میں برابر تقسیم کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مودی سرکار منصوبے کے مطابق روکا جانے والا پانی بیراجوں اور ڈیموں کے ذریعے جموں کے کٹھوعہ اور سامبہ اضلاع کو فراہم کرےگی۔
اس مقصد کے لیے جموں اور پنجاب کی سرحدوں پر ڈیم بنائے جائیں گے، پھر بیراجوں اور نہروں کے ذریعے پاکستان جانے والے پانی کو روک کر ہندوستان اسے اپنے زرعی مقاصد کے لیے استعمال کرے گا۔ ادھر پانی کو روک کر تھیئن ڈیم کے ذریعے بھارت 180 میگا واٹ بجلی بھی پیدا کرے گا ۔ معاہدے پر ہندوستانی پنجاب اور کشمیر کی ریاستوں کے حکام نے 4 مارچ کو دستخط بھی کردئیے ہیں ۔ ہندوستان کے سیکریٹری آب پاشی اورفیلڈ کنٹرول سہراب بھگت نے بتایا کہ اس سے جموں و کشمیر کے 1100 ایکڑ بنجر علاقے کو زرخیز بنایا جاسکے گا۔
اجراء کی تاریخ: 18 مئی 2017 - 10:36
ہندوستان نے دریائے راوی کا ساڑھے دس لاکھ ایکڑ پانی روک کر خود استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔پاکستان کے اس پانی کو کشمیر اور بھارتی پنجاب میں برابر تقسیم کیا جائے گا۔