مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقے غزہ میں کشتی نہ روکنے پر فائرنگ کرکے ایک فلسطینی ماہی گیر کو شہید کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں ایک کشتی خبردار کیے جانے کے باوجود ان کی جانب بڑھ رہی تھی جس کو روکنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ کشتی کو روکنے کیلئے فروسز نے اس پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا جو بعد میں دوران علاج ہسپتال میں ہلاک ہوگیا۔اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 16 مئی 2017 - 07:12
اسرائیلی فورسز نے فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقے غزہ میں کشتی نہ روکنے پر فائرنگ کرکے ایک فلسطینی ماہی گیر کو شہید کردیا ہے۔