مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے سعودی عرب کے ساتھ مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ، سعودی عرب کے ساتھ کشیدگی کا خواہاں نہیں ہے لیکن سعودی عرب کی رفتار بھی ناقابل قبول ہے۔
ایرانی ترجمان نے ایران کی سرحد کے ساتھ ترکی کی طرف سے دیوار بنانے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ترک حکام نے دیوار بنانے کے بارے میں ایرانی حکام کو آگاہ کیا ہے دیوار کی تعمیر صفر پوائنٹ پر نہیں ہورہی ہے انھوں نے کہا کہ ایران امن و ثبات کے قیام کے لئے ترکی کے اس اقدام کی حمایت کرتا ہے کیونکہ سرحدوں پر امن و ثبات ایران اور ترکی دونوں کے لئے بہت ہی اہم ہے۔