سعودی عرب کی فورسز نے قطیف میں شیعہ نشین علاقہ العوامیہ پر وحشیانہ حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں اجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی فورسز نے قطیف میں  شیعہ نشین علاقہ العوامیہ پر وحشیانہ حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی فورسز نے مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کی ۔ سعودی  فورسز نے شیعہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر معاندانہ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے  جس کے نتیجے میں اب تک متعدد افراد گرفتار ، زخمی اور شہید ہوچکے ہیں۔