ترکی کی پولیس نے جدید ترکی کے بانی رہنما مصطفی کمال آتاترک کی توہین کے الزام میں تاریخ کے پروفیسر سلیمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی پولیس نے جدید ترکی کے بانی رہنما مصطفی کمال آتاترک کی توہین کے الزام میں تاریخ کے پروفیسر سلیمان  کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق پروفیسر سلیمان کی گرفتاری استنبول میں عمل میں لائی گئی ہے، اس سے قبل دو پروفیسروں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے گئے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے جدید ترکی کے بانی رہنما مصطفی کمال اتاترک کی توہین کی اورشہریوں کو حکومت کے خلاف اکسانے میں کردار ادا کیاہے۔