سعودی عرب کے شہر قطیف میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پاکستانی سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 2 پاکستانیوں سمیت 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر قطیف میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پاکستانی سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 2 پاکستانیوں سمیت10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں نے ترقیاتی منصوبے پر کام کرنے والے افراد پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، زخمیوں میں  6 سعودی ، 2پاکستانی، ایک سوڈانی اور ایک بھارتی شہری شامل ہیں۔