مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرقی کانگو میں 2 مسلح دہشت گرد گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں 17 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 2 مخالف مسلح گروہ ’نیشن کونسل فار رینوویشن اینڈ ڈیموکریسی‘ اور ’نایاٹورا‘ ماسیسی ضلعے میں تیل کی دولت سے مالامال علاقے بیب وے پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔ کانگو کی فوج نے تصدیق کی ہے کہ یہ جھڑپیں جمعرات سے جاری ہیں جن میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 13 مئی 2017 - 11:06
مشرقی کانگو میں 2 مسلح دہشت گرد گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں 17 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔