مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی فوجی عدالتوں کی جانب سے موت کی سزا پانے والے 4 خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں ،معصوم شہریوں کے قتل اور اہم تنصیبات پر حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق پھانسی کی سزا پانے والوں میں قیصر خان، محمد عمر، قاری زبیر اور عزیز خان شامل ہیں۔
ان تمام دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان سے تھا اور وہ دہشت گردی، معصوم شہریوں کے قتل ، اہم تنصیبات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے۔
اجراء کی تاریخ: 10 مئی 2017 - 18:55
پاکستان کی فوجی عدالتوں کی جانب سے موت کی سزا پانے والے 4 خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔