مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی جنوبی سرحد پر امریکی، برطانوی اور اردنی فوجیوں کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت جاری ہے امریکہ ترکی کے بعد اب اردن کو شام کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے۔روسیا الیوم کے مطابق شام کے صوبہ السویدا اور درعا کی سرحد پر بڑے پمیانے پر اردنی، امریکی اور برطانوی فوجی جمع ہیں روسیا الیوم کے مطابق شام کی سرحد کے قریب تقریبا 7000 فوجی جمع ہیں ذرائع کے مطابق امریکہ کی اردن میں فوجی مشقیں شام پر حملہ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہیں اردن میں جاری امریکی فوجی مشقوں میں امیرکہ کے اتحادی ممالک شامل ہیں جن میں اردن ، سعودی عرب اور خلیج فارس کی عرب ریاستیں بھی شامل ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ امریکہ شام میں دہشت گردوں کو شکست سے بچانے کی ایک اور ناکام کوشش کررہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 9 مئی 2017 - 19:16
شام کی جنوبی سرحد پر امریکی، برطانوی اور اردنی فوجیوں کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت جاری ہے امریکہ ترکی کے بعد اب اردن کو شام کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے۔