مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے لوکل کونسل الیکشن میں برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کی کنزرویٹیو پارٹی کو واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔ کنزرویٹیو پارٹی نے لوکل کونسل الیکشن کے دوران پورے برطانیہ میں 1776 نشستوں کے ساتھ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔لیبر پارٹی ماضی میں اپنی جیتی ہوئی نشستوں پر بھی شکست سے دوچار ہوگئی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کےلیے انگلینڈ کے کئی علاقوں، اسکاٹ لینڈ اور ویلزمیں جمعرات کوڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جمعہ کے روز کی گئی۔ کئی شہروں میں میئر کا انتخاب بھی کیا گیا۔ کنزریٹو پارٹی نے 11 نئی کونسلوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ 500 سے زیادہ نئے کونسلر منتخب کرانے میں بھی کامیاب رہی۔ لیبر پارٹی نے ملک بھر سے 954 نشستیں حاصل کی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 6 مئی 2017 - 14:49
برطانیہ کے لوکل کونسل الیکشن میں برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کی کنزرویٹیو پارٹی کو واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔