مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش حقیقت میں امریکہ کی پیداوار ہے۔ ننگرہار میں تمام بموں کی ماں کا گرانا بھی امریکہ اور داعش کی مشترکہ کارروائی تھی ۔
اطلاعات کے مطابق سابق افغان صدر کا کہنا تھا کہ انہیں مسلسل اطلاعات مل رہی ہیں کہ بغیر شناخت والےہیلی کاپٹر پاک افغان سرحد کے قریب سپلائی بیگزگرارہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے اثروررسوخ والے علاقوں میں مشکوک ہیلی کاپٹروں کی جانب سے سپلائی کا پہنچنا ایسا عمل ہے جس کا جواب امریکہ کوضروردینا ہوگا ۔
حامدکرزائی نے امریکہ کی جانب سے دنیا کے سب سے بڑے بم گرائے جانے کو بھی داعش اور امریکہ کی مشترکہ کارروائی قراردیا ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ ایسا کیوں ہوا کہ امریکی حملے سے پہلے بیشتر داعش دہشت گردوںں نے خاندان سمیت علاقہ خالی کردیا تھا ۔ حامد کرزائی نے کہا کہ ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ داعش امریکی پیداوار ہے جسے امریکی اتحادی عرب ممالک کی بھی حمایت حاصل ہے۔
اجراء کی تاریخ: 6 مئی 2017 - 12:54
افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش حقیقت میں امریکہ کی پیداوار ہے۔ ننگرہار میں تمام بموں کی ماں کا گرانا بھی امریکہ اور داعش کی مشترکہ کارروائی تھی ۔