مہر خبرساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے اکثریت سے شمالی کوریا پر پابندیوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ شمالی کوریا پر پابندی بڑھانے کیلئے امریکی ایوان نمائندگان میں ووٹنگ ہوئی ،419 ارکان نے اکثریت سے شمالی کوریا پر پابندی بڑھانے کے حق میں ووٹ دیا۔ جس کے تحت شمالی کوریا کی شپنگ انڈسٹری اور دیگر کمپنیوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ بل پر امریکی صدر سے دستخط سے قبل اسے سینیٹ کی منظوری درکار ہوگی ۔
اجراء کی تاریخ: 6 مئی 2017 - 00:18
امریکی ایوان نمائندگان نے اکثریت سے شمالی کوریا پر پابندیوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔