مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج کا صوبہ حمص میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے شامی فوج نے تازہ ترین کارروائی میں الشومریہ پہاڑی سلسلے کو دہشت گردوں کے قبضہ سے آزاد کرالیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے اس کارروائی میں کئی درجن وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہےادھر کرد فورسز نے الرقہ میں الطبقہ شہر کو مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے اور انھوں نے اس کارروائی کے دوران 20 وہابی دہشت گردوں کو واصل جہنم بھی کردیا ہے۔