مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب نیٹو افواج کے قافلے پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ 'نیٹو افواج کی بکتر بند گاڑی کے قریب صبح کے وقت دھماکہ کیا گیا۔دار الحکومت میں موجود محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اس حملے میں 8 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 25 افراد زخمی ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ خودکش تھا، جس کے نتیجے میں قریب کھڑی عام شہریوں کی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔یاد رہے کہ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حال ہی میں افغان طالبان نے افغانستان کی افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف ’آپریشن منصوری‘ کے نام سے کارروائیوں کے آغاز کا اعلان کیا۔
اجراء کی تاریخ: 3 مئی 2017 - 10:42
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب نیٹو افواج کے قافلے پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے ہیں۔