یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے بڑے پیمانے پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہدی اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے بڑے پیمانے پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہدی اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودیہ کے جنگی طیاروں نے الحدیدہ کے علاقہ الخوخہ میں کئی مرتبہ وحشیانہ بمباری کی  جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی عرب کے مجرمانہ فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے ، سعودی عرب کی بہیمانہ اور مجرمانہ بمباری کے باوجود یمنی عوام کی استقامت اور پائداری کا سلسلہ جاری ہے۔ یمنی فورسز اور قبائل نے جیزان اور نجران کے علاقوں میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر راکٹوں سے حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد سعودی کرائے کے فوجی ہلاک کر واصل جہنم ہوگئے ہیں۔