افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 8 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔افغان حکام نے بھی امریکی ڈرون حملے کی تصدیق کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنیس نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 8 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔افغان حکام نے بھی امریکی ڈرون حملے کی تصدیق کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرون حملہ ننگر ہار کے ضلع چھپر ہار میں اس جگہ کیا گیا جہاں طالبان اور داعش کے بعض رہنما اقامت پذیر تھے، امریکی ڈرون حملے میں طالبان کے آٹھ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ اسی ضلع میں اتوار کے روز طالبان اور داعش دہشت گردوں میں  آپس میں شدید لڑائی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 30 کے قریب دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہو گئے تھے ۔