سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے گذشتہ سال سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں مسجد نبوی (ص) پر ہونے والے حملے میں ملوث 46 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں پاکستانی وہابی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی  سکیورٹی فورسز نے گذشتہ سال سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں مسجد نبوی (ص) پر ہونے والے حملے میں ملوث 46 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں پاکستانی وہابی دہشت گرد بھی شامل ہیں ۔سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی کے مطابق جدہ میں امریکی قونصلیٹ کے نزدیک ہونے والے خودکش دھماکے میں بھی یہی گروہ ملوث تھا۔ واضح رہے کہ یہ دونوں حملے گذشتہ سال جولائی میں رمضان کے آخری دنوں میں ہوئے تھے، مسجد نبوی (ص) پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔صحافیوں سے بات چیت میں ترجمان سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد میں سے 32 سعودی شہری ہیں جبکہ دیگر 14 افراد کا تعلق مصر، پاکستان، یمن، افغانستان، سوڈان اور اردن سے ہے۔