ترک صدر رجب طیب اردوغان کی ناکام فوجی بغوات کے خلاف انتقامی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اردوغان نے تازہ ترین اقدام میں ترک فضائیہ کے 100 سے زائد پائلٹس اور آرمی کے ایک ہزار اسٹاف ممبران سمیت 4 ہزار اہلکاروں کو برطرف کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان  کی ناکام فوجی بغوات کے خلاف انتقامی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اردوغان نے تازہ ترین اقدام میں ترک  فضائیہ کے 100 سے زائد پائلٹس اور آرمی کے ایک ہزار اسٹاف ممبران سمیت 4 ہزار اہلکاروں کو برطرف کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ترکی میں گزشتہ برس ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے مختلف اداروں سے ملازمین کو برطرف کئے جانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور حکومت کی جانب سے فوجی بغاوت کا حصہ بننے کے شبہ میں اب تک ترک آرمی، ائیرفورس، پولیس، عدالتوں اور دیگرمتعدد اداروں سے لاکھوں افراد کو نوکریوں سے برطرف کیا جا چکا ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوغان نے فتح اللہ گولن اور  وہابی دہشت گرد تنظیموں سے روابط کے شبہ میں مزید 4 ہزار اہلکاروں کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ حکام کے مطابق برطرف کئے گئے افراد میں وزارت انصاف کے ایک ہزار، آرمی اسٹاف کے ایک ہزار جب کہ ائیرفورس کے 100 سے زائد پائلٹس بھی شامل ہیں۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے روابط رکھنے والے افراد قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں اس لئے قومی اداروں میں ایسے افراد کا عہدوں پر برقرار رہنا زہر قاتل ہے۔