کیوبا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہےجس کے نتیجے میں تمام مسافروں کی ہلاکت کے خدشے کا اظہار کیا جارہاہے.

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیوبا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہےجس کے نتیجے میں تمام مسافروں کی ہلاکت کے خدشے کا اظہار کیا جارہاہے.اطلاعات کے مطابق طیارے نے باراکووا ائرپورٹ سے اڑان بھری تھی مگر اپنی پرواز کے محض چند منٹوں بعد ہی ریڈار سے اس کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ ائرپورٹ حکام کے مطابق طیارے میں 39مسافر سوار تھے۔طیارہ گرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں جبکہ طیارے کے ملبے اور مسافروں کو بھی  تلاش نہیں کیا جا سکا۔ ریسکیو ٹیمیں طیارے کے ملبے کی تلاش کے لئے روانہ کردی گئی ہیں۔