مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے اپنے پیغام میں تین شعبان المعظم حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور " یوم پاسدار " کی مناسبت مبارکباد پیش کی ہے۔ جنرل باقری نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تشکیل حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالی کی بے مثال خلاقیت اور ابتکارکا مظہر ہے حضرت امام خمینی (رہ) نے پاسداران انقلاب اسلامی کو انقلاب، اسلام اور ولایت کا امانتدار قراردیا ہے اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بھی اس امانتداری کی حفاظت میں اب تک شاندار اور درخشاں کردار ادا کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاسداران انقلاب اسلامی اخلاص، ایمان اور مجاہدت کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کررہے ہیں اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تاسی اور پیروی میں انقلاب اسلامی کے اعلی اہداف کی سمت رواں دواں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں اس موقع پر تمام پاسداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔