مہر خبررساں ایجنسی نے صوت المنامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرینی عوام نے کل رات بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین اور بحرینی شیعوں کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت پر بڑزے پیمانے پراحتجاجی مظاہرہے کئے ہیں۔
بحرینی عوام کا اپنے محبوب رہنما کی حمایت میں مسلسل اور سراپا احتجاج جاری ہے ، بحرینی عوام نے بحرین کے مخۃلف علاقوں میں کل رات عظیم مظاہرے کئے اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے معاندانہ اقدام کی مذمت کی۔ مظاہرین نے جیل سے تمام سیاسی قیدیوں کی آزادی کا بھی مطالبہ کیا۔ بحرینی عوام نے آل خلیفہ حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ آل سعود، امریکہ ، اسرائيل اور برطانیہ کے نقش قدم پر چلنے سے باز رہے۔