جاپان میں حکام نے تسلیم کیا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے میزائل حملے کی صورت میں شہریوں کو صرف 10 منٹ پہلے خبردار کیا جا سکے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جاپان ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں حکام نے تسلیم کیا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے میزائل حملے کی صورت میں شہریوں کو صرف 10 منٹ پہلے خبردار کیا جا سکے گا۔ اطلاعات کے مطابق علاقائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے ملک میں ایمرجنسی کی صورت میں تیار رہنے اور ڈرلز کے نظام کو متعارف کروانے کی تجویز دی ہے۔
اوساکا شہر کے میئر کے مطابق شمالی کوریا کی طرف سے میزائل فائر کرنے کے بعد شہروں میں صرف چار سے پانچ منٹ ہی سائرن بجائے جاسکیں گے۔