مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں مسلم لیگ ق کے تحت 4 جماعتی اتحاد نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پانامہ فیصلے کی روح کے مطابق وزیراعظم نواز شریف ایک ملزم کی حیثیت رکھتے ہیں، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے وزیراعظم کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق چودھری شجاعت حسین کی سربراہی میں مسلم لیگ ق، سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت مسلمین اور عوامی تحریک کا اجلاس ہوا ۔
اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کو دی جانے والی جے آئی ٹی کی 15 روزہ رپورٹ کو پبلک کیا جائے، اجلاس میں پانامہ ایشو پرگرینڈ الائنس بنانے کی منظوری بھی دی گئی ہے عدالت کے فیصلے کے مطابق وزیر اعظم مجرم اور ملزم ہیں انھیں اپنے عہدے سے فوری طور پر استعفی دےدینا چاہیے تاکہ ان کے خلاف غیر جانبدار تحقیقات کرائی جاسکے۔
اجراء کی تاریخ: 23 اپریل 2017 - 17:41
پاکستان میں مسلم لیگ ق کے تحت 4 جماعتی اتحاد نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پانامہ فیصلے کی روح کے مطابق وزیراعظم نواز شریف ایک ملزم کی حیثیت رکھتے ہیں، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے وزیراعظم کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔