امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم جاری کیا ہے کہ اگر شمالی کوریا میزائل کا دوسرا تجربہ کرے تو پیانگ یانگ پر حملہ کردیا جائے جس کے بعد چین اور روس نے اپنی فوج کو جزیرہ نما کوریا سے ملنے والی سرحدوں پر تعینات کردیا ہے جبکہ شمالی کوریا نے بھی فوج اور بھاری ہتھیاروں کی تنصیب شروع کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم جاری کیا ہے کہ اگر شمالی کوریا میزائل کا دوسرا تجربہ کرے تو پیانگ یانگ پر حملہ کردیا جائے جس کے بعد چین اور روس نے اپنی فوج کو جزیرہ نما کوریا سے ملنے والی سرحدوں پر تعینات کردیا ہے جبکہ شمالی کوریا نے بھی فوج اور بھاری ہتھیاروں کی تنصیب شروع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدر ٹرمپ نے فوج کو حکم دیا ہے کہ اگر شمالی کوریا میزائل کا دوسرا تجربہ کرے تو پیانگ یانگ پر حملہ کردیا جائے اور شمالی کوریا کے میزائلوں کو امریکی علاقوں تک نہ پہنچنے دیاجائے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق چین نے بھاری ہتھیار، نفری، ٹینک اور طیارے شمالی کوریا سے ملنے والی سرحدوں پر تعینات کردیئے ہیں، روس نے بھی ملکی سطح پر میزائل نصب کرنے کے بعد فوج کوجزیرہ نما کوریا اور امریکی ریاست الاسکا سے ملنے والی سرحدوں پر پوزیشن سنبھالنے کا حکم دیاہے۔ ادھر جنوبی کوریا نے اپنی فوج کو چوکس رہنے کا حکم دیاہے۔