مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکی حکام کے اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ کو راکھ کے ڈھیر میں بدل دےگا۔ امریکہ اور شمالی کوریا کےدرمیان جاری کشیدگی کے دوران جہاں دونوں جانب سے مختلف وقتوں میں طاقت کا مظاہرہ کیا جاتارہا ہے، وہیں بیانات کی جنگ بھی عروج پر ہے ۔
پیانگ یانگ سے جاری ہونےوالے تازہ بیان میں امریکہ کو راکھ میں بدلنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ شمالی کوریا کی جانب سے یہ دھمکی امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کے پیانگ یانگ پر دباؤ بڑھانے کےاعلان کے بعد آئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق امریکہ جزیرہ نما کوریا مین کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 21 اپریل 2017 - 15:55
شمالی کوریا نے امریکی حکام کے اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ کو راکھ کے ڈھیر میں بدل دےگا۔