مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کے صدر نے جرائم پیشہ اور خونخوار وہابی دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کے لئے فیصلہ کن کاروائی کا اعلان کر دیا ہے وہابی دہشت گرد کئی مسلم ممالک میں سامراجی اہداف کے لئے دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم ہیں۔فلپائن کے صدر نے اپنی مخصوص حکمت عملی کے تحت نے ابوسیاف دہشتگرد گروپ کے سرکردہ رہنماﺅں کو زندہ پکڑنے یا ہلاک کرنے والوں کیلئے بھاری انعام کا اعلان بھی کردیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان بوحول جزیرے پر ابوسیاف گروپ کی تازہ ترین کارروائی کے بعد کیا، جس میں سیاحوں کو اغواءکرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
اس سے پہلے ابوسیاف گروپ جولو، طوی طوی اور بسلان جزائر کے دور دراز علاقوں میں متحرک تھا ۔ اس گروپ کے وسطی فلپائن کے جزیرے پر قبضے نے صدر ڈوٹرٹے کو سخت مشتعل کردیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ”میں جولو جزیرے پر چڑھائی کروں گا۔ تمام فوج اور بحریہ وہاں جائے گی۔ اب جنگ ہوگی۔ وہ یہی چاہتے ہیں اور میں انہیں وہی دوں گا جو وہ چاہتے ہیں۔ میں ان سے کہوں گا کہ وہ اپنی جگہ موجود رہیں۔ میں نے بحریہ کو حکم دے دیا ہے کہ وہ انہیں تباہ کردے۔ مجھے کوئی ضرورت نہیں ہے کہ وہ ہتھیار ڈالیں۔ میں نے حکم دیا ہے کہ توپیں چلاﺅ اور وہابی دہشت گردوں کو ختم کردو۔واضح رہے کہ ابوسیاف گروپ فلپائن میں کئی دہائیوں سے متحرک ہے۔ حالیہ سالوں میں اس نے داعش سے بھی تعلقات قائم کرلئے ہیں۔ اس گروپ پر یہ الزام بھی ہے کہ یہ لوٹ مار اور اغوا کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ ماضی میں اس گروپ کی جانب سے تاوان نہ ملنے پر کئی سیاحوں کے سر قلم کرنے کے واقعات بھی پیش آچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خونخوار وہابی دہشت گردوں کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔
اجراء کی تاریخ: 21 اپریل 2017 - 11:05
فلپائن کے صدر نے جرائم پیشہ اور خونخوار وہابی دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کے لئے فیصلہ کن کاروائی کا اعلان کر دیا ہے وہابی دہشت گرد کئی مسلم ممالک میں سامراجی اہداف کے لئے دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم ہیں۔