فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شانلیزے پر 2 مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسرموقع پر ہی ہلاک ہوگیاجبکہ ایک زخمی ہوا، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شانلیزے پر 2  مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسرموقع پر ہی ہلاک ہوگیاجبکہ ایک زخمی ہوا، جوابی کارروائی میں ایک حملہ  آور بھی مارا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے پولیس افسر کو فوری طور پر طبعی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے شخص کو ہلاک کردیا ،فائرنگ کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،جس کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔