پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عدالت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ایسا فیصلہ کبھی نہیں آیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت  تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عدالت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ایسا فیصلہ کبھی نہیں آیا۔ عمران خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج قوم کے سامنے پانچوں ججوں کا مشترکہ طور پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ آیا ہے جس کا مطلب یہ سپریم کورٹ میں جو ثبوت جمع کیے گئے وہ ناکافی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کے دو چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ان کو گھر بھیج دو یہ جج ملک کے معزز جج ہیں اور انھوں نے کہا کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے۔ عمران خان نے کہا کہ میں پاکستانی قوم کی طرف سے نواز شریف کو کہتا ہوں کہ وہ فوری طور پر استعفیٰ دے کیونکہ ان کے پاس وزیر اعظم کے عہدے پر باقی رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔ اس نے کہا کہ نون لیگی جھوٹ بولنے کی خوشیاں منا رہے ہیں۔