مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 44 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریاست ہماچل پردیش کے ضلع شملہ میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 44 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کام شروع کردیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق بس میں 56 افراد سوار تھے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثہ صبح کے وقت پیش آیا، بس اترکھنڈ جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی اور قلابازیاں کھاتے ہوئے دریا میں جاگری تاہم پولیس نےواقعہ کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 19 اپریل 2017 - 14:14
ہندوستان کی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 44 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔