روسی دفاعی ماہرین نے ایسے ہتھیار کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو پرواز کرتے ہوئے کسی بھی حملہ آور ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کرسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی دفاعی ماہرین نے ایسے ہتھیار کا کامیاب تجربہ کیا ہے  جو پرواز کرتے ہوئے کسی بھی حملہ آور ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کرسکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق  اس ہتھیار کا نام  " شارپنل امیونیشن" ہے یعنی اس سے کسی بندوق کی طرح نوک دار گولیاں فائر کی جائیں گی جو ممکنہ طور پر کم بلندی پر اُڑنے والے کسی ڈرون کو تباہ کردیں گی۔