مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے تبریز پہنچ گئے ہیں ۔ اس سفر میں وزیر داخلہ، وزیر زراعت ، وزیر بجلی اور ماحولیات کی سربراہ صدر حسن روحانی کے ہمراہ ہیں ۔ صدر روحانی اس سفر میں مشرقی اور مغربی آذربائیجان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور علاقہ کی تعمیر نو کے لئے موقع پر ہی حکم صادر کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 19 اپریل 2017 - 10:30
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے تبریز پہنچ گئے ہیں ۔