مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ نینوا کے مغرب میں بم دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور عورتیں شامل ہیں۔ عراقی کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق کار بم دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں ۔ دھماکہ صوبہ نینوا کے مغرب میں واقع الثورہ علاقہ میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق موصل کی آزادی کے لئے عراقی فورسز کا وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 19 اپریل 2017 - 08:31
عراق کے صوبہ نینوا کے مغرب میں بم دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور عورتیں شامل ہیں۔