مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں نوشہرہ کے علاقہ اکبر پورہ میں ایک نوجوان نے فائرنگ کر کے باپ، بھائی اور 2 بھتیجوں کو قتل کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ میں مختلف مقدمات میں ملوث ایک ملزم نے والدین سے اپنے خلاف درج مقدمات ختم کرنے کے لئے زمین فروخت کرنے کا مطالبہ کیا تاہم گھر والوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا، آج صبح ملزم نے طیش میں آ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ملزم کا والد، بھائی، بھتیجا اور بھتیجی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ادھر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔
اجراء کی تاریخ: 17 اپریل 2017 - 10:38
پاکستان میں نوشہرہ کے علاقہ اکبر پورہ میں ایک نوجوان نے فائرنگ کر کے باپ، بھائی اور 2 بھتیجوں کو قتل کردیا ہے۔