مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کئی ریاستوں میں ہزاروں افراد نے احتجاج کرتے ہوئےٹیکس گوشوارے جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پولیس نے 14 افراد کو حراست میں لےلیا ہے۔ کیلیفورنیا کے شہر برکلے میں امریکی صدر کے حامی اور مخالفین آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے پرمکوں ،لاتوں اور گھونسوں کا بھر پور استعمال کیا، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے بیچ بچاؤ کرایا۔ ہنگامہ آرائی اور لڑائی کے الزام میں پولیس نے 14 افراد کو گرفتار کر لیا۔
دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے علاوہ نیویارک، لاس اینجلس، برکلے اور شکاگو میں ہونے والے ان مظاہروں میں شریک افراد امریکی صدرٹرمپ سے ٹیکس گوشوارے جاری کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ ان مظاہروں کو ٹیکس مارچ کا نام دیا گیا تھا، مظاہرے میں شریک ایک شخص نے صدر ٹرمپ کا روپ بھی دھار رکھا تھا اور اس نے مظاہرین سے خطاب بھی کیا۔
اجراء کی تاریخ: 16 اپریل 2017 - 11:33
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کئی ریاستوں میں ہزاروں افراد نے احتجاج کرتے ہوئےٹیکس گوشوارے جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پولیس نے 14 افراد کو حراست میں لےلیا ہے۔